کراچی (پ ر) جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد یوسف نے ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں لائسنس کے حصول کے لئے آنے والوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے لائسنس نہ رکھنے والے شہریوں کو گرفتار کرنے کا اعلان تو کیا گیا ہے تاہم ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں شہریوں کے لئے کسی قسم کی سہولت فراہم نہ ہونا افسوس ناک ہے۔
ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں لائسنس کے حصول کے لئے جانے والے شہریوں کو گھنٹوں قطار میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے کیونکہ ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں ایجنٹ مافیا کا راج ہے جو پیسوں کے عوض بغیر قطار کے لائسنس بنوا کر دے رہے ہیں جن کو یقیناً ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کے عملے کی مکمل سرپرستی حاصل ہوگی۔ کراچی جیسے گنجان شہر میں ڈرائیونگ لائسنس کے لئے صرف 3 برانچز ہیں جس کی وجہ سے ان مسائل کا سامنا ہے۔
محمد یوسف حکومت سے مطالبہ کہا کہ ہر ڈسٹرکٹ میں ڈرائیوئنگ لائسنس کے کم سے کم 4 سینٹر قائم کئے جائیں، دراخواست فارم انٹرنیٹ پر جاری کئے جائیں اور ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کے باہر بے خوف دندناتے ایجنٹوں سے عوام کو نجات دلائی جائے۔
سید انوار احمد سیکریٹر ی اطلاعات جماعت اسلامی، وسطی 0345-2385320