محمد ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے تحت عید الاضحی کے حوالے سے انتظامات کے جائزے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ
Posted on October 13, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے تحت عید الاضحی پر قربانی کی جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اُٹھا کر سائنسی بنیاد پر زمین میں دفن کرنے اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے حوالے سے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا گیا آلائشوں کو بروقت دفن کرنے کے لئے شاہ فیصل زون کے تحت آبادی سے دور 2ٹرینچز تعمیر کرلئے گئے اجتماعی قربان گاہوں اور مساجد و مدارس پر شاہ فیصل زون کی جانب سے خصوصی کنٹینر فراہم کئے جائیں گے ،گلیوں اور محلوں سے آلائشوں کو اُٹھا نے کے لئے عید الاضحی کے تینوں دن 172کھلی سوزکیا ں ،ٹرک کرائے پر حاصل کرنے کے ساتھ شاہ فیصل زون میں دستیاب درجنوں ڈمپرز ،لوڈر اور ٹرکٹر ٹرالی بھی مرمت کے بعد آن روڈ کردیئے گئے ہیں ،عید الاضحی پر عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے شاہ فیصل زون مرکزی آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو 24گھنٹے فعال رہے گا شاہ فیصل کے مکین آلائشوں کے حوالے سے شکایات شاہ فیصل زون کے مرکزی کنٹرول روم کے فون نمبر99248661 اور99248647 پر درج کراسکتے ہیں جہاں موجود عملہ شکایات کا فوری ازالہ کرے گا۔
شاہ فیصل زون کے تحت عید الاضحی کے حوالے سے جاری انتظامات اور کنٹی جنسی پلان کے جائزے کے لئے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں اور ٹرینچرز کی تعمیری کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون کے ایگزیگٹیو انجینئر اسلم پرویز نے میونسپل کمشنر اور ایم پی اے کو عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔
عید الاضحی کے تینوں دن شام 5 بجے کے بعد کسی بھی علاقے میں زمین پر آلائش نہیں رہنے دیا جائے گا،آلائشوں کو اٹھانے کے ساتھ ساتھ صفائی وستھرائی کے حوالے سے بھی انتظامات معمول کے مطابق جاری رکھنے کے حوالے سے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں انہوں نے بتا یا کہ شام 5بجے تا رات گئے تک عید الاضحی کے تینوں دن اجتماعی قربان گاہوں ،مساجد وامام بارگاہوں اور مدارس سمیت گلیوں اور محلوں میں جراثیم کش ادویات اور خوشبو کا اسپرے بھی انجام دیا جائے گا۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے شاہ فیصل زون کے تحت عید الاضحی کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران وعملے سے کہاکہ وہ تندہی کے ساتھ کنٹی جنسی پلان پر عملد رآمد کرتے ہوئے شاہ فیصل کالونی میں عوام کو عید الاضحی کے موقع پر صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com