مہمند ایجنسی کی خبریں 21/11/2016

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News

رپورٹ (مہمند ایجنسی سے شکیل مومند) مہمند ایجنسی غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میںجاری پرئیویٹ سکولوں کے سالانہ کھیلوں کے مقابلے شروع ہیں جبکہ پرنسپل گورنر ماڈل سکول غلنئی سیدہ سلطان آفریدی نے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میں گورنر ماڈل سکول نے مہمند سکولز آف سائنس کو لاء صفر سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی نے اسلامیہ ماڈل سکول کو میں 5-11،8-11 سے شکست دیںدی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نسپل گورنر ماڈل سکول غلنئی سیدہ سلطان آفریدی نے کہا کہ سہولیات نہ ہونے کے باعث ایجنسی کے بہترین پلیئرز ضائع ہو رہے ہیں، ایجنسی میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے مگر اس کو پالش کرنے کی ضرورت ہے۔ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں۔ مہمند ایجنسی میں ٹیبل ٹینس کا مستقبل روشن ہے اور امید کرتے ہیں کہ بہت جلد پاکستان کو انٹرنیشنل پلیئرز دیں گے۔اسی طرح ایونٹ منعقد کرکے پرائیویٹ سکولز ایجنسی کے ٹیلنٹ کو فروغ دیں رہے ہیں اور ینگ ٹیلنٹ کو متعارف کرا رہے ہیں۔ انہوں نے بہترین سپورٹس گالا کے انعقاد پر ارگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد دی اور پولیٹیکل انتظامیہ کی تعاون پران کا شکریہ آدا کیا اور اے پی اے حسیب الرحمان خلیل کی ذاتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اسی طرح پولیٹیکل انتظامیہ ہی علاقے کے عوام کو خوشی اور تفریح کے مواقع فراہم کریں گے تو بہت جلد ایجنسی میں خوشحالی لوٹ کر آئے گی۔اس موقع پر تمام پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ اور کھلاڑی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہمند ایجنسی (شکیل مہمند) تحصیل صافی میں واقع خانقاہ میں کل رات دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے دو لیویز اہلکاران ذاکر ولد محمد صافی اور مسعود شاہ ولد مبارک شاہ کی نماز جنازہ لیویز کیمپ غلنئی ہیڈ کوارٹر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی جس میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی محمود اسلم، تینوں سب ڈویژن کے اے پی ایز پیر عبداللہ شاہ، نوید اکبر خان اور حسیب الرحمان خلیل کے علاوہ تحصیلدار صافی، سرکاری اہلکاران، ایف سی کے نمائندوں اور علاقے کے معززین اور مشران نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد لیویز کے دستے نے سلامی پیش کی اور شہداء کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کی گئی۔اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی محمود اسلم نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے شہداء کے ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی نے شہداء کے لیے سرکاری شہداء پیکج کے علاوہ ان شہید اہلکاران کے لیے پولیٹیکل انتظامیہ کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے نقد برائے تدفین بمعہ راشن وغیرہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان شہدا کے اہل و عیال کے لیے ان کی ضروریات زندگی کے تمام اخراجات پولیٹیکل انتظامیہ برداشت کریگی۔ جن میں بچوں کی تعلیم، صحت و رہائش وغیرہ بھی شامل ہیں۔انہوں نے شہداء کے گھرانوں کے لیے ایک ایک خاصدار نوکری دینے کا بھی اعلان کیا۔

Levies Jannaza

Levies Jannaza

Levies Jannaza

Levies Jannaza