مہمند ایجنسی : تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی میاں منڈی بازار میں منگل کے روز عوامی نیشنل پارٹی مہمند ایجنسی کے زیر اہتمام بجلی کی طویل بریک ڈاؤن اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی مہمند ایجنسی کے صدر نثار مہمند، میر محمد خان، لیاقت خان اور دیگر نے کہا کہ گرمی کی آمد کے ساتھ واپڈا مہمند ایجنسی نے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بڑھا کر لوگوں کو مکمل تاریکی میں دھکیل دیا ہے۔ غیر منصفانہ تقسیم اور ناروا لوڈ شیڈنگ میں ملوث لائن مین معراج خان اور صادق کا فوری تبادلہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے پہلے کارخانوں اور گھریلوں استعمال بجلی کے فیڈرز الگ کی جائے اور ضرورت کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ بصورت دیگر اے این پی دیگر تحصیلوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کریگی۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت ورسک ڈیم رائلٹی مہمند ایجنسی کے عوام کا حق ہے۔ اس کے حصول کیلئے حلیمزئی قوم کی سربراہی میں لائحہ عمل ترتیب دیکر ورسک ڈیم کا گھیراؤ کیا جائیگا۔