مہمند ایجنسی (جیوڈیسک) مہمند ایجنسی کی تحصیل بانے زئی میں سیکیورٹی فورسز کا قافلہ معمول کا گشت مکمل کر کے واپس چھاؤنی کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانگ دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ اندھا دھند فائرنگ سے 3 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب پشاور کے علاقے بہادر کلے میں شدت پسندوں نے پولیو ٹیم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
پولیو مہم کے ورکروں پر فائرنگ کی گئی تاہم فرض شناس پولیس اہلکاروں نے ورکروں کا تحفظ کیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ پولیس کی جوابی کارروائی پر شدت پسند فرار ہو گئے۔