مہمند ایجنسی: اپر سب ڈویژن خویزئے بیزئے کے سرحدی دیہات جڑوبی درہ اور طور خیل میں پولیٹیکل انتظامیہ مہمند ایجنسی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ پیر عبداللہ شاہ اور سیکورٹی فورسز کے افسران بھی اس موقعے پر نگرانی کے لیے موجود تھے۔
میڈیکل کیمپ میں پانچ ڈاکٹرز تعینات کیے گئے تھے جنہوں نے 800مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔ یاد رہے کہ جڑوبی درہ اور طور خیل کے علاقوں میں صحت عامہ کے حالات تسلی بخش نہیں اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ پیر عبداللہ شاہ کی اس کوشش کو علاقے کے لوگوں نے لائق ستائش کرار دیا۔ علاقے کے عوام کا کہنا تھا کہ علاقے میں صحت کے مراکز تسلی بخش نہیں اور میڈیکل کیمپ کسی معجزے سے کم نہیں ایسے میڈیکل کیمپ مذید لگنے چاہیے۔