مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ) مہمند ایجنسی، سرحدی دیہات بہائی ڈاگ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ۔ ہلال احمر فاٹا کے زیر اہتمام کیمپ میں مرد اور لیڈی ڈاکٹرز نے پانچ سو سے زیادہ مرد، بچوں اور خواتین مریضوں کا معائنہ کر کے معیاری ادویات تقسیم کئے۔ اے پی اے بائیزئی اور مہمند رائفلز ونگ کمانڈر کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا۔ عوامی حلقوں کی طرف سے خیر مقدم۔
تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں ہفتے کے روز سرحدی دیہات بائیزئی سب ڈویژن بہائی ڈٓگ میں ہلال احمر فاٹا نے پولیٹیکل انتظامیہ کے تعاؤن سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ جس میں ماہر مرد اور لیڈی ڈاکٹرز نے مختلف امراض کے 172 مرد، 188 بچوں اور 142 خواتین مریضوں کا معائنہ کیا۔ اور انہیں مفت معیاری ادویات دی گئی۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ بائیزئی پیر عبداللہ شاہ، مہمند رائفلز 201 ونگ کمانڈر امتیاز خان، ہلال احمر فاٹا منیجنگ بورڈ ممبر حاجی طاہر اکبر خان مہمند نے کیمپ کا دورہ کیا اور علاج معالجہ کے طریقہ کار کا معائنہ کیا اور ادویات چیک کئے۔ ہلال احمر فاٹا کے سیکرٹری سید کمال اور میڈیا کمیونیکیشن آفیسر عبدالحلیم مہمند نے اس موقع پر بتایا کہ مہمند ایجنسی کے دیگر ہلال احمر پاکستان نے ملک میں زلزلہ، سیلاب متاثرین اور جنگ سے متاثرہ فاٹا کے لوگوں کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔ علاج معالجے کے علاوہ ضروری اشیاء بھی فراہم کی گئی۔
مہمند ایجنسی کے دیگر علاقوں میں بھی ضرورت کے مطابق ہلال احمر فاٹا کے زہر اہتمام مرحلہ وار فری میڈیکل کیمپ لگائے جائینگے۔ کیونکہ علاقے کی پسماندگی اور صحتی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے یہاں کے خواتین اور بچے علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہیں۔ جبکہ موسمی بیماریاں بھی عام ہے۔ جس کا بروقت علاج بہت ضروری ہے۔ کیمپ میں شریک عمائدین اور مریضوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر حکام کا شکریہ ادا کیا۔