راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کو دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی کے علاقے شمشئی میں پاکستانی چیک پوسٹ زیارت پر مختلف اطراف سے حملہ کیا۔
دہشت گردوں نے چھوٹے اور بڑے ہتھیار استعمال کئے۔ چوکی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ بند ہو گئی۔
دہشت گردوں کے حملے اور جوابی کارروائی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔