مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ سے) مہمند ایجنسی، مہمند کلر ٹی ٹونٹی ہارڈ بال کرکٹ اختتام پذیر۔ فائنل میچ میں حلیمزئی کلب نے میل کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ شگئی کرکٹ گراؤنڈ پر ایک ماہ تک جاری ٹورنامنٹ میں 26 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ایجنسی سپورٹس منیجر اور صدر مہمند پریس کلب نے انعامات تقسیم کئے۔
تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مہمند کلر ٹی ٹونٹی ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں مختلف علاقوں کے 26 ٹیموں نے حصہ لیا۔ سیمی فائنلز میچز میں میل کرکٹ کلب اور حلیمزئی شبقدر کرکٹ کلب نے اپنے اور مقابل ٹیموں کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
فائنل میچ گزشتہ روز شگئی کرکٹ گراؤنڈ میں سینکڑوں تماشائیوں کے سامنے کھیلا گیا۔ جس میں حلیمزئی کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 129 رنز بنائے۔ جسمیں شکیل خان نے 40 رنز بنا کر نمایاں سکور ر رہے۔ جبکہ میل کلب کی طرف سے ارشاد خان اور مصطفی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تین وکٹیں حاصل کر لئے۔ جواب میں میل کلب ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 117 رنز بنا سکی۔ جس میں ارشاد 40 رنز کے ساتھ سر فہرست رہے۔
یوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد حلیمزئی کلب نے فائنل میچ 12 رنز سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ تقسیم انعامات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر، سینئر صحافیوں شاکر اللہ مہمند اور فخر عالم مہمند نے کہا کہ اس قسم کھیل کھود مقابلوں سے علاقے کا مثبت پہلو اُجاگر ہو کر نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع مل رہا ہے۔ مہمند ایجنسی کے کھلاڑیوں میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مختلف کھیلوں کے کئی کھلاڑی نیشنل لیول گیمز کا حصہ بن چکا ہے۔ مگر حکومتی سر پرستی اور وسائل کم ہونے کی وجہ سے ہمارے بہت سے کھلاڑیوں کی صلاحیتیں ضائع ہو رہی ہے۔
مہمند ایجنسی میں سپورٹس فنڈز کمی کی وجہ سے یہاں کے کھلاڑی دوسرے علاقوں میں منعقدہ اکثر مقابلوں میں جانے سے رہ جاتے ہیں۔ جو کہ قابل آفسوس ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے حوصلے بلند رکھیں اور اپنی ساری توجہ تعلیم اور کھیل کھود پر مرکوز رکھیں۔ تاکہ علاقے کا مثبت تصویر اُجاگر ہو کر جنگ کے منفی اثرات سے متاثرہ لوگوں کو تفریح کے مواقع فراہم ہو سکے۔
تقریب کے آخر میں ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر، صدر مہمند پریس کلب سعید بادشاہ اور مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور ٹورنامنٹ کے منتظم ارباب خان نے فاتح ٹیم کے کپتان صاحب خان اور ٹورنامنٹ میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں ہجرت خان، راضی خان، ارشاد خان، شکیل خان، نوراللہ خان، شیر باچا، اسرار ملنگ، نصیر خان و دیگر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔