مہمند ایجنسی: بجلی کے ظالمانہ اور طویل ترین بریک ڈاون بدستور جاری۔ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔تاہم دوسری طرف ماربل فیکٹریوں کو 24 گھنٹے بجلی کی سپلائی جاری۔مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ واپڈا غلنئی کے زمہ داران ایجنسی کی عوام کے لیے مختص بجلی کے یونٹس کارخانے مالکان پر مہنگے داموں فروخت کر کے ماہانہ لاکھوں روپے کمارہے ہیں۔اوراس کی بوجھ ڈارک غریب عوام پر ڈال رہا ہے۔
رات کو چند منٹوں کے لیے بجلی سپلائی کی جاتی ہے۔اور پھر بجلی منقطع کرکے صبح تک کارخانوں کے لیے بجلی سپلائی جاری رہتی ہے۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پینے کی پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔اور پانی کی حصول کے لیے در در کے ٹھوکرے مار رہے ہیں۔علاقے کے عوام نے ٹیسکو کے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔