باجوڑ (جیوڈیسک) مہمند ایجنسی میں دو بارودی سرنگ کے دھماکوں میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور تین افراد زخمی ہو گئے، باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی میں دو بارودی سرنگ کے دھماکے ہوئے جس سے ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔ دھماکوں میں دو شہریوں سمیت ایک اہلکار زخمی بھی ہو گیا۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دوسری طرف سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑ کے علاقے رشکئی میں ریمورٹ کنٹرول دھماکا ہوا جس سے چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔