مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ) مہمند ایجنسی، تحصیل صافی اور تحصیل پنڈیالئی کے درجنوں با اثر خاندانوں کا پی پی پی میں شمولیت کا اعلان۔ پیپلز پارٹی غریب دوست اور مظلوم قبائل کی ہمدرد پارٹی ہے۔بھٹو شہید نے اپنے دور میں قبائل کو شہری حقوق دئے تھے۔ آمر اور پنجاب پارٹی کی حکومتوں نے مزید اندھیرے کی طرف دھکیل دیا۔ اقتدار میں آکر محروم طبقے کی داد رسی کی جائیگی۔ مہمند ایجنسی سے اس بار جیالا پارلیمنٹ جائیگا۔ڈاکٹر فاروق افضل اور ارشد بختیار کا اجتماعات سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپر مہمند تحصیل صافی کے علاقے زیارت کلی میں پیپلز پارٹی کا ایک شمولیتی اجتماع منعقد ہوا۔ جس میں علاقے کے با اثر افراد عبدالقیوم، حاجی واجد، شمس الرحمن ، امیرزادہ، ماخان، نوشیرخان، رحمت اللہ ، حاجی لعل زادہ اور دیگر نے پارٹی قائدین کی موجودگی میں پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جبکہ لوئر مہمند تحصیل پنڈیالئی کے علاقہ دانشکول ابراہیم کور میں بھی پی پی پی کی ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں سیاسی خاندانوں کے نواب خان ،عمر خان،میاں روزی گل،نادرخان، خائستہ رحمن، حاجی حضرت علی اور دیگر نے اپنے خاندانوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔ پارٹی رہنماؤں نے نئے شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائی۔ شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر فاروق افضل، ارشد بختیار، فضل ہادی ، ملک جان ولی،امتیاز خان اور ارشد خان لالا نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی قبائلی عوام کے مسائل کی نجات دہندہ جماعت ثابت ہوگی۔ کیونکہ ذولفقار علی بھٹو شہید اور بی بی شہید اور اس کے بعد آصف علی زرداری ادوار حکومت میں قبائل کو پاکستانی شہری تسلیم کیا گیا۔ اور فاٹا کے عوام کو بجلی، سڑک ، تعلیم و صحت کی سہولیات دی گئی اور جمہوری طاقت ووٹ کا حق دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مہمند ایجنسی سے جیالا کامیاب ہوکر موجودہ مسائل ختم کرکے تعمیر و ترقی کا نیا آغاز کرے گا۔