مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ سے) مہمند ایجنسی ،فاٹا میں سکالرشپ بندش کے خلاف ISF کے زیر اہتمام کامرس کالج اور یکہ غنڈ ڈگری کالج کے طلباء کا مہمند پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔ کامرس کالج غلنئی سے مہمند پریس کلب تک واک ۔مزید مظاہروں کی دھمکی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مہمند ایجنسی کے ہیڈکوارٹر غلنئی میں ایجنسی کے کالجز میں زیر تعلیم طلباء نے فاٹا طلباء و طالبات کاحکومت کی جانب سے سالانہ وظیفہ اچانک بند کرنے کے خلاف اختجاج کیا۔مظاہرین نے گورنمنٹ کالج آف سائنسز اینڈ منیجمنٹ سے غلنئی بازار اور پریس کلب تک تقریبا ایک کلو میٹر پید مارچ کیا اور اپنے حقوق کے حوالے سے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین سے انصاف اسٹوڈینٹس فیڈریشن مہمند ایجنسی کے صدر محمد طییب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک طرف فاٹا میں تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف فاٹا کے طلبہء کے لئے مختص 20 کروڑ روپے سے زیادہ سکالرشپ ختم کرکے فاٹا سکرٹریٹ نے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا ہے ،جس سے طلباء و طالبات کی حق تلفی ہورہی ہے اور ان میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ا نہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے مذکورہ سکالرشپ بحال نہیں کیا تو فاٹا کے تمام طالب علم اپنے حقوق کے لئے گورنر ہاوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہیئے تھا کہ فاٹا طلباء کے لئے سکالرشپ اور بھی بڑھا دیتے مگر انہوں نے ختم کرکے طلباء کو مایوس کیا۔