مہمند ایجنسی : غنڈ کے علاقے کڑپہ سے4 افراد کی لاشیں برآمد

Mohmand Agency

Mohmand Agency

مہمند ایجنسی (جیوڈیسک) مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غونڈ میں سڑک کے کنارے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لاشیں یکہ غونڈ کے علاقے کڑپہ سے ملی ہیں۔

چاروں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ لاشوں کوتحصیل اسپتال یکہ غونڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتولین کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے جن کو شناخت نہیں کیا جاسکا ہے۔