مہمند ایجنسی (حیران مومند سے ) مہمند ایجنسی میں آذاد مہمند پریس کلب کے قیام کا فیصلہ۔ سینئر صحافیوں کا ایک 11 رکنی کابینہ بھی تشکیل دی گئی ہے۔
ہیڈ کوارٹر غلنئی میں پریس کلب بھی قائم۔ فاٹا میں (فاٹا الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن ) کا بھی اعلان ۔سینئر صحافی مہمند ایجنسی کے تمام تحصیلوں کا تفصیلی دورہ کرینگے۔جبکہ (FEMA) کا ایک وفد تمام قبائلی علاقوں کا تفصیلی دورہ کرینگے۔ مہمند اور تمام فاٹا میں فیلڈ میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کو متحدہکرکے انکو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کرینگے۔اجلاس میں مزید اہم فیصلے۔
مہمند ایجنسی میں گزشتہ تین ماہ سے سینئر صحافیوں کا مسلسل اجلاسوں کا سلسلہ جاری تھا جس میں 20 سے زیادہ فیلڈ میں کام کرنے والے سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں مہمند ایجنسی اور فاٹا میں فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متفقہ طور پر اہم فیصلے کئے گئے جس میں مہمند ایجنسی میں فوری طور پر آذاد مہمند پریس کلب کے قیام کا فیصلہ ہوا جس کیلئے پریس کلب بھی قائم کیا گیا ہے۔
اسکے لیئے متفقہ طور پر نگران کابینہ بھی تشکیل دی گئی ہے ۔جس میں گل محمد مومند۔ صدر، آرشد خان۔ جنرل سیکرٹری، لعل رحمان صافی۔ نائب صدر، شکیل احمد۔پریس سیکرٹری۔ عالمگیرخان۔ فنانس سیکرٹری۔ اور شاہ محمود آفس سیکرٹری ہونگے۔گورنر باڈی میں غلام حسین محب،حیران مومند،فوزی خان اور عرفان اللہ ہونگے جبکہ حاجی رشید احمد ایڈوکیٹ۔کو لیگل ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہمند اور فاٹا میں سرگرم صحافیوں کے درپیش مسائل کے حل کیلئے دن رات جدوجہد کرینگے اور اس سلسلے میں ایجنسی کے لوگوں کے مسائل کے بارے میں صحافیوں کا ایک وفد مہمند ایجنسی کے تمام تحصیلوں کا تفصیلی دورہ کرینگے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ فاٹا میں گزشتہ دس سالوں سے فیلڈ میں کام کرنے والے کارکن اور سینئرصحافی مسلسل نظر انداز ہوئے ہیں۔جن کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری طور پر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے نام سے صحافتی تنظیم عمل میں لایا گیا ہے۔ جس کیلئے فاٹا میں سینئرصحافیوں سے ہر ایک ایجنسی میں باقاعدہ اجلاس ہونگے۔
مہمند ایجنسی کے سینئرصحافی آئندہ ماہ ستمبر میں تمام فاٹا کا تفصیلی دورہ کرینگے۔آذاد مہمند پریس کلب کیلئے ویب سائٹ بھی قائم کیا گیا ہے ۔ جبکہ پریس کلب اور FEMA کے نام سے بہت جلد اخبار بھی شائع ہوگا۔ نگران کابینہ اور سینئرصحافیوں کا وفد گورنر خیبر پختونخو اور وزیراعلی kpk وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیر اعلی پنجاب سے بھی ملاقات کرینگے۔
نگران صدر گل محمد مومند نے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہمند اور تمام فاٹا کے صحافی ذاتی اختلافات ختم کرکے اس مشکل وقت میں فاٹا کے مسائل حل کرنے میں اپناکردار ادا کریں۔انھوں نے مہمند فاٹا اور ملک کے تمام صحافیوں۔سیاسی رہنماوں اور حکومت سے تعاون کی اپیل کی ہے۔