مہمند ایجنسی : بارودی سرنگ دھماکہ، امریکن قونصلیٹ کے 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی

Blast

Blast

مہمند ایجنسی (جیوڈیسک) مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دھماکے میں امریکن قونصلیٹ کے دو اہلکار جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔

امریکن قونصلیٹ کے انٹرنیشنل نارکوٹیکس لیزن سے تعلق رکھنے والے فیصل خان، اپنے ڈرائیور اور تحصیلدار کے ہمراہ تحصیل امبار میں پوست کی فصل کی تلفی کا جائزہ لینے جا رہے تھے کہ سنگر کے علاقے میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

واقعہ میں فیصل خان اور ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ زخمی تحصیلدار اور دو خاصہ داروں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا، تاہم کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔