مہمند ایجنسی (شاہ محمود خان) مہمند ایجنسی کے ہیڈکوارٹر غلنئی میں آیوڈین کے عالمی ہفتے کے موقع پر محکمہ صحت اور یونیسیف نے آگاہی واک کا انعقاد کیا۔
واک میں پولیٹیکل انتظامیہ کے اے پی اے اپر مہمند حسیب الرحمان خلیل،اے پی اے خویزئی بیزئی سب ڈویژن پیر عبداللہ شاہ، اے پی اے لوئیر مہمند نوید اکبر کے علاوہ ایجنسی سرجن شاد محمد،پراجیکٹ منیجر فرمان اللہ ، ایجنسی انفارمیشن افیسر رحم شیر ریحان اور سینکڑوں کی تعداد میںمشران اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔ واک کے بعد ایک باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایجنسی سرجن ڈاکٹر شاد محمد نے کہا کہ” آیوڈین کی کمی کی وجہ سے مختلف مسائل جنم لے رہی ہیں جن کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔ آیوڈین کی کمی کی وجہ سے ذہنی کمزوریاں، کائٹراور پیدائشی معزوریاں جنم لے رہی ہیں جن کو ختم کرنا ہماری اولین زمہ داریوں میں شامل ہیں۔
” تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروجیکٹ منیجر فرمان اللہ نے کہا کہ پاکستان کی 50فیصد سے زیادہ آبادی آئیوڈین کی کمی کا شکار ہیں جبکہ 72فیصد بچے آئیوڈین کی کمی کے ساتھ زندگی کا آغاز کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آیوڈین کی کمی اور اس کے متعلق آگاہی کے حوالے سے پوری ایجنسی میں آگاہی واک اور سیمینار منعقد کی جائے گی تاکہ لوگوں کو ان بیماریوں سے اور ان کے اثرات سے محفوظ کرنے کے حوالے سے انھیںآگاہ کی جاسکے۔
”اُنھوں نے مزید کہا کہ ”آیوڈین کے عالمی ہفتے کے حوالے سے بھر پور آگاہی مہم چلائینگے تاکہ ایجنسی کے دور افتادہ علاقوں میں آیوڈین کی کمی اور اس کے آثرات سے آگاہ کیا جاسکے۔
” تقریب کے اختتام میں مولانا عبدالمنان سنگر نے ایجنسی میں امن اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے دعا کی اور ایجنسی ھیڈ کوارٹر ہسپتال سے نادرا آفس تک واک کیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔