مہمند ایجنسی (شکیل مومند) ہم ارباب وسیم حیات خان کو اُن کی جیت پر مبارک بات پیش کرتے ہیں آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ کامیاب ہو گئی، پشاور ضمنی الیکشن میں عوام نے نواز شریف کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت دیا۔
عوام میں سیاسی شعور بیدار ہو چکا ہے۔ پیپلزپاڑٹی اور پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے اب پچھتارہے ہیں، تاہم آپس میں اختلافات کے باعث ایسے لوگوں کا ساتھ دیتے ہیں جو سیاست میں مخلص نہیں ہوتے۔
پی ٹی آئی والے سیاست کو کھیل سمجھتے ہیں الیکشن کے بعد عوام تو دور کی بات اپنے ووٹرز تک کا نہیں پوچھتے سوشل میڈیا پر اشتہارات سے ترقی نہیں آتی عملی کام کرنا پڑتا ہے۔
پی ٹی آئی کی غلط پولسیوں اور بے کار کردگی سے لوگ مایوس ہوئے پشاور الیکشن میں عمران کے جلسے کے باوجود نتائج سب کے سامنے ہیں۔