مہمند ایجنسی: مہمند ایجنسی کے سرحدی دیہات اور کڑپہ میں بارودی سرنگ کے دو دھما کے 2 اہلکار شہید، 3 زخمی۔ ایک کی حالت نازک۔ زخمیوں کوسی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔پشاور باجوڑ رود بند سرچ اپریشن جاری۔ سیکورٹی زرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر واقع تحصیل بائزی میں سیکورٹی اہلکار اولئی پوسٹ کے قریب موٹر سائکل پر معمول کے گشت پر تھے اسی دوارن راستے میں پہلے سے رکھے گئے بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس میں موٹر سائکل پر سوار ایک سیکورٹی اہلکار موقع پرجاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا سیکورٹی اہلکارراستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
دوسرا واقع ہیڈ کوارٹر غلنئی کے قریب پیش آیا جب FWOکے اہلکار گندہاب سے پشاور جارہے تھے کہ مین پشاور باجوڑ روڈ پر لاٹی پوسٹ کے قریب ریمونٹ کنٹرول دھماکہ ہوا جس میں فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے3 اہلکار زخمی ہوگئے جس میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ دھماکے کے فورا بعد پشاور باجوڑ روڈ کو بند کیا گیا اور علاقے میںسرچ اپریشن جاری ہے۔ سیکورٹی زرائع کے مطابق کڑپہ کے مقام پر ایک بارودی سرنگ کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے پشاور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے۔ جان بحق افراد کی شناخت FCکے204ونگ سے بتائی جاتی ہیں۔