مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ سے) مہمند ایجنسی،اسلام آباد شہرت یافتہ ہوٹل والے سے مشابہت رکھنے والا خوبصورت نوجوان طالب علم مزدوری کے دوران ٹریکٹر تلے آکر جاں بحق۔نوشاد خان گزشتہ دنوں بی کام امتحان میں 412 نمبر لیکر کامیاب ہوا تھا۔ سوشل میڈیا پر خوبصورت آنکھوں اور چہرے کے مشابہت کا موازنہ شہرت حاصل کرنے والے اسلام آباد چائے ہوٹل کے ملازم ارشد سے کرنے لگے۔ ایجنسی کے جوان سوگوار ۔ آبائی علاقہ پنڈیالئی عیسیٰ خیل میں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں چائے پکھانے والے خوبصورت جوان کی شہرت کی خبریں گرم ہیں کہ مہمند ایجنسی میں خوبصورت سبز آنکھوں اور تیکھے نقوش رکھنے والے 19 سالہ طالب علم نوجوان نوشاد خان کی حادثاتی موت نے فضاء سوگورار بنا دی۔ مہمند ایجنسی کے باشندوں نے ان کی تصویر کے ساتھ شہرت پانے والے چائے فروش جوان ارشد خان کے ساتھ لگا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے موازنہ کیا ہے۔ ملتے جلتے شکل کی بناء پر لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔
19 سالہ نوشاد خان ولد شمال دین کے بارے میں ان کے کلاس فیلو نے بتایا کہ وہ تحصیل پنڈیالئی کے علاقہ تر خو شا عیسیٰ خیل کا رہائشی اور گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز میں بی کام کا طالب علم تھا۔ اور حالیہ رزلٹ میں 412 نمبرز لیکر پاس ہوا تھا۔ جن کا ان کو بہت خوشی ہوئی تھی۔ چھٹیوں کی وجہ سے وہ صوابی میں بھائیوں کے پاس مزدوری کرنے کی غرض گیا تھا کہ گزشتہ روز کرش پلانٹ میں ٹریکٹر تلے آکر موقعہ پر جاں بحق ہو گیا۔ ان کی لاش آبائی گاؤں تحصیل پنڈیالئی ترخو شاہ عیسیٰ خیل لائی گئی اور بدھ کے روز سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا۔ مقامی لوگوں نے نوجوان طالب علم کی اچانک حادثاتی موت کو غریب خاندان کیلئے بڑا صدمہ قرار دیا ہے اور حکومت سے ورثاء کے مالی امداد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔