مہمند ایجنسی ( حیران مومند) مہمند ایجنسی، تحصیل صافی کے علاقہ شیخ بابا میں ایک گھر پر دستی بموں سے حملہ۔ ایک خاتون جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی۔پولیٹیکل انتظامیہ نے دو افراد کو گرفتار کر کے جیل میں بند کر دیئے۔
پولیٹیکل انتظامیہ رپورٹ کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل صافی کے علاقہ شیخ بابا میں کاکی جان نا می شخص کے گھر پر گزشتہ رات 1:15 بجے یار جان نے ساتھیوں کے ہمراہ دستی بموں سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میںکاکی جان کی بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ گھر کے 6 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ابتدائی علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
فریقین کے درمیان کئی سالوں سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھاجس نے گزشتہ رات شدت اختیار کر کے قتل مقاتلے تک جا پہنچی۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے دستی بموں سے حملہ کرنے والے یار جان کے فریق سے دو افراد کو گرفتار کر کے غلنئی جیل میں بند کر لئے اورواقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔