مہمند ایجنسی: تحصیل امبار میں دھماکا، امن کمیٹی کا جاں بحق

Mohmand Agency

Mohmand Agency

مہمند ایجنسی (جیوڈیسک) مہمند ایجنسی کی تحصیل امبارمیں دھماکاہوا۔ جس سے امن کمیٹی کے رکن ملک عنایت جاں بحق ہو گئے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق امن کمیٹی کے رکن ملک عنایت موٹرسائیکل پر جارہے تھے۔

روڈ کنارے نصب بم پھٹنےسے ملک عنایت جاں بحق ہوگئے۔جن کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔