مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ سے) تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی میں سلطان خیل کے مقام پر جاری حلیمزئی کرکٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ فائنل میچ میں خواجہ ؤس کلب نے الیون سٹار کو زیر کر کے ٹرامی اپنے نام کر لی۔ 45 روز سے جاری اس ٹورنامنٹ میں ایجنسی کے مختلف علاقوں کے 30 ٹیموں نے حصہ لیا۔
سیمی فائنل میچ میں الیون سٹار کلب نے مد مقابل شانی خیل کلب کو اور خواجہ ؤس کلب نے کٹار کلب کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔ ہفتہ کے روز فائنل میچ میں الیون سٹار نے مقررہ 20 اوورز میں 108 رنز بنائے جسمیں عبداللہ 76 رنز کے ساتھ سر فہرست رہے۔ جواب میں خواجہ ؤس کلب نے نوراللہ کے 46 رنز کے بدولت مطلوبہ سکور ایک اوورپہلے پورا کر کے ٹرافی اپنے نام کر لی۔
Cricket Academy Opening Ceremony
خواجہ ؤس کلب کے نور اللہ مین آف دی میچ، امتیاز احمد مین آف دی ٹورنامنٹ جبکہ سہیل احمد نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔ اختتامی تقریب میں ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر، صدر مہمند پریس کلب سعید بادشاہ، ایم این اے بلال رحمان اور سنیٹر ہلال رحمان کے نمائندے جہانزیب خان ، صحافی شاکر اللہ مہمند، فخر عالم مہمند اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزر گل درب خان نے ٹرافیاں ، کرکٹ سامان اور سپورٹس وردیاں تقسیم کئے۔ اس موقع پر مہمانان نے فیتہ کاٹ کر ملک بلال رحمن ہارڈ بال کرکٹ اکیڈمی کا بھی افتتاح کیا۔