مہمند(جیوڈیسک) ایجنسیمہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں دو گورنمنٹ پرائمری اسکول کی عمارتوں میں بارودی مواد کا ددھماکا ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل صافی کے علاقے لکڑو میں نامعلوم شر پسندوں نے دو گورنمنٹ پرائمری اسکول کی عمارتوں میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔
جس کے پھٹنے سے اسکولوں کی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔