مہمند ایجنسی، ہیڈ کوارٹر غلنئی میں ریڈ کراس کی عالمی دن کے مناسبت سے انجمن ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوا
Posted on May 10, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
مہمند ایجنسی خصوصی رپورٹ )8-5-2014 مہمند ایجنسی،ہیڈ کوارٹر غلنئی میں ریڈ کراس کی عالمی دن کے مناسبت سے انجمن ہلال احمرپاکستان کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوا۔تقریب میں قبائیلی عمائدین، پولیٹکل انتظامیہ کے اعلی حکام اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے اخر میں بہترین کارکردگی پر رضاکاروں میں شیلڈ تقسیم کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوارٹر غلنئی جرگہ ھال میں ریڈکراس ریڈ کرائسنٹ دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی آر سی ایس کے سیکرٹری فوزی خان مہمند،اے پی اے اپر مہمند جمشید خان ،میڈیا کوارڈی نیٹر انور محسود اور ملک محمد علی حلیمزئی نے کہا کہ ریڈ کراس دنیا کے 189ممالک میں قدرتی افات ،سیلاب ،زلزلے اور جنگ ذدہ علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قبائیلی علاقوں میںانجمن ہلال احمر پاکستان کے 3ہزار تربیت یافتہ مختلف علاقوں میں اقدرتی افات اور جنگ ذدہ متاثرین کے مدد کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا انجمن ہلال احمر نے مہمند ایجنسی میں 2011میں کام شروع کیا۔ اور اب تک مختلف علاقوں میں سیلاب ذدگان کے 100متاثرہ خاندانوں میں ضروری سامان تقسیم کر چکے ہیں۔جبکہ سال 2012میں پی آر سی ایس نے 4ہزار متاثرہ خاندانوں کو امدادی اشیاء فراہم کئے ہیں۔اس کے علاوہ لیوی اور خاصہ دار فورسز کے 400 اہلکاروں کو فرسٹ ایڈ کا ٹریننگ دی گئی ہے۔قدرتی افات اور ایمرجنسی کی حالات سے نمٹنے کے لیے پی آر سی ایس کے ہر دفتر میں 25 تربیت رضاکار اور 200 خاندانوں کے لیے غیر خوارکی اشیاء اور ضروری سامان موجود ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا انجمن ہلال احمر پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بلا تفریق ذات ونسل کے آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انجمن ہلال احمر پاکستان نے افغانستان کے علاقہ بدخشان میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ 5ہزار خاندانوں کو امدادی اشیاء ارسال کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انجمن ہلال احمر گورنمنٹ پاکستان کا ایک خودمختارادراہ ہے۔
اور ادارے کی سربراہ صدر پاکستان ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی آر سی ایس کا مقصد خالص انسانی خدمت کر نا ہوتی ہے۔اورانجمن ہلال احمر کے رضا کار بغیر تنخواہ کے گراں قدر کدمات انجام دے رہے ہیں۔تقریب کے اخر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے رضاکاروں میں شیلڈ اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔