مہمند (جیوڈیسک) مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں ماربل کی کان کےملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ دو مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیاگیا۔
13 مزدور اب بھی دبےہوئےہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحصیل صافی کے علاقے زیارت میں ماربل کی کان کنی جاری تھی۔اس دوران اچانک پہاڑی تودہ گرگیا اور 17 مزدور ملبے تلے دب گئے۔
اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ ملبے سے دو مزدوروں کی لاشیں اور2کو زخمی حالت میں نکال لیاگیاہے اور دیگر کو نکالنے کےلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔