مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ سے) مہمند ایجنسی کے نوجوان سیاسی رہنماء شیراز صافی مسلم لیگ ن پشاور سوشل میڈیا صدر اور فیضان قیوم جنرل سیکرٹری منتخب۔
تفصیلات کے مطابق حالت حاضرہ میں سوشل میڈیا کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن سوشل میڈیا تنظیم سازی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور میں وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کے رہائش گاہ پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کے صوبائی صدر عالمگیر شاہ، ڈویژنل صدر حاجی عبدالرازق مہمند اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری عالم شریف کے علاوہ ڈسٹرک پشاور ، نوشہرہ اور چارسدہ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں مشاورت کے بعد مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن یوتھ رہنما و سیاسی کارکن شیراز صافی کو پشاور سٹی سوشل میدیا کیلئے متفقہ طور پر صدر اور فیضان قیوم کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام اضلاع اور فاٹا کے قبائی ایجنسیوں میں بھی سوشل میڈیا کا بینے جلد تشکیل دی جائیگی۔ نو منتخب عہدیداروں نے عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل کو مثبت سیاست سے روشناس کرنے اور بے بنیاد پروپیگنڈوں سے بچانے کیلئے سوشل میڈیا کو فعال اور ذمہ دار بنایا جائیگا۔ جس سے نوجوان نسل کی سیاسی اصلاح یقینی بنائی جائیگی۔