محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پشاور بم دھماکے اوربادامی باغ لاہور میں مسیحی برادری کے گھروں کو جلائے جانے کی شدید مذمت
Posted on March 10, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ،سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان ،جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبرنے پشاورمیں مینابازارکی جامع مسجدمیں ہونیوالے بم دھماکے اوربادامی باغ لاہورمیں مسیحی برادری کے گھروں کو جلائے جانے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصردہشتگردی کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔
حکومت ان واقعات کی فوری تحقیقات کرے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والے پے درپے بم دھماکے حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں کی کھلی ناکامی ہیں۔مینابازار دھماکہ دہشتگردوں سے مذاکرات کاراگ الاپنے والوں کیلئے بھی سوالیہ نشان ہے انہوں نے بادامی باغ واقعے سے اقلیتیں ایک بارپھرعدم تحفظ کاشکارہوگئیں ہیں۔تو ہین رسالت کے مرتکب شخص کیخلاف FIR درج کیے جانے کے بعد کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لیناچاہیے۔
ایک شخص کی غلطی پر پورے معاشرے کو سزانہیں دی جاتی۔علماء بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کرداراداکریں انہوںنے کہاکہ انتہاپسندی اور قتل وغارتگری کابازارگرم کرنیوالوں کااسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام امن محبت’ بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے مگر پاکستان میں یہودونصاریٰ کے یہ ایجنٹ نہ صرف اسلام میں بگاڑ پیدا کر رہے ہیں۔
بلکہ دہشتگردی کے ذریعے بے گناہ عوام کی جان ومال سے کھیل کر پاکستان کومسلسل غیر مستحکم کرنے کی خاطر اسلام دشمن قوتیں ملک میںفرقہ واریت کوہوادینے کی کوشش کررہی ہیں مگر ہمیں ملک دشمن قوتوں کی اس سازش کوناکام بنا کرملک میںیکجہتی اوربھائی چارہ کی فضاکوقائم کرنا ہے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ تحفظ ناموس رسالت کے قانون میںکسی قسم کی تبدیلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔