محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات

لاہور: تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات عباس شریف کے انتقال پر تعزیت کی بدھ کو جاتی عمرہ میں نامور ایٹمی سائنسدان اور تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کے بھائی عباس شریف کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر تحریک تحفظ پاکستان کے ،سینئر نائب صدر میاں عبدالوحید ،سینئر نائب صدر ایڈمرل جاوید اقبال اور مرکزی  سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان جبکہمسلم لیگ (ن) کے رہنماء صدر مہتاب عباسی احسن اقبال  طارق عظیم کیپٹن صفدر و دیگر بھی موجود تھے۔ نواز شریف نے گھر آمد اور اظہار تعزیت پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا شکریہ ادا کیا۔

روحیل اکبر مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات تحریک تحفظ پاکستان
03004821200