محسن رضا خان نے گیپکو سب ڈویژن نظام آباد کا دورہ کیا

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) چیف ایگزیکٹو گیپکو گوجرانوالہ ظہور احمد چوہان، ایس ای کینٹ سرکل گوجرانوالہ محسن رضا خان نے گیپکو سب ڈویژن نظام آباد کا دورہ کیا اس موقعہ پر ایکسیئن گیپکو وزیرآباد ملک طارق، ایس ڈی او گیپکو تنویر ساجد بھی موجود تھے۔

چیف ایگزیکٹو نے دفتری امور اورریکوریوں سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا اور افسران کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ کسی صارف کیساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیئے جبکہ بجلی چوروں کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے۔