آج پتہ چل گیا اس حمام میں سب ہی ننگے ہیں: محسن شیخ
Posted on December 27, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
حیدرآباد (محسن شیخ) آج پتہ چل گیا اس حمام میں سب ہی ننگے ہیں،، کون گیا قائداعظم کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر روز روز دوسرے ملکوں کے دورے کرنے والا نوازشریف،،؟ صرف علاج کے لیے لندن جانے والا شہباز شریف،، لندن جا کے پارٹیاں اٹینڈ کرنے والا عمران خان؟ خود کو جناح کا وارث کہنے والا زید حامد۔؟ پاکستانی بن کے سوچو سب اور اپنے لیڈرز سے اس سوال کا جواب مانگو،،؟ کون گیا جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر اوئے شرم سے ڈوب مرو تم سب کے سب کب تک پاکستانی اعوام کو گمراہ کرتے رہو گے تم؟ عمران خان سے مجھے کوئی اختلاف نہیں لیکن جب بات پاکستان کی آجائے اور اس لیڈر کی آ جائے جس نے ہمیں پاکستان دیا یہ عظیم خدا داد مملکت دی جس نے ہمیں آزاد حثیت دلائی انگریزوں کی غلامی سے نجات دلائی اور آزاد خود مختار قوم بنایا جس نے ہمیں دنیا میں سر اٹھا کر جینا سیکھایا دنیا میں شناخت دی ان بد بخت حکمرانوں کے لیے کوئی معافی نہیں۔
شرم کرو حکمرانوں قائد کے پاکستان پر حکمرانی کے مزے لوٹنے والوں اور اعوام کو قائد کا پاکستان قائد کا پاکستان کی تقریر کرکے الو اور بے وقوف بنانے والوں شرم کرو آج قائد کی مسند پر بیٹھ کر قومی خزانے پرغیر ملکی دورے کرنے والوں شرم کرو اقتدار کے خاطر ایک دوسرے کی حکومت کے خلاف ریلیاں جلسے دھرنے سیاست چمکانے والوں شرم کرو ڈوب مرو احسان فراموشوں بیرون ملکوں کے دورے کرتے تمھارے پاؤں نہیں تھکتے قومی خزانہ لوٹتے لوٹتے تمھارا پیٹ نہیں بھرتا اعوام پر ظلم کے پہاڑ توڑتے ہوئے تمھاری غیرت نہیں جاگتی خوف خدا تمھارے دلوں میں ہے نہیں قائد کے فرمان کے داعویداروں تمہیں بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر جانے کا خیال کیوں نہیں آیا خان صاحب آپکی تقریر بس جوشیلی ہے پر دم نہیں زید حامد کی غیرت کہاں مر گی جوخود کو جناح کا وارث کہتے ہیں یوم پیدائش پر مزار قائد پرجانے کی زمت بھی گوارہ نہیں کی باقی شریفوں کے قول و فعل میں تو ہے ہی تضاد ہاں گورنر سندھ ڈاکٹر عیشرت قائم علی شاہ اور شرمیلا فاروقی نے قومی فرائض سر انجام دیے 25 دسمبر کو اور فوج تو ہے ہی محب وطن انکے کیا کہنے جی جناح کے احسان فراموشوں شرم کرو شرم۔ ،
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com