کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی غلام رسول کے ہمراہ یو نین کونسل نمبر 4 کے ماڈل پارک کا دورہ کیا اور موقع پر نئے پودے بھی لگائے اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی طلعت محمود XEN کورنگی زون مبین صدیقی اور کورنگی زون کے محکمہ باغات سمیت دیگر محکموں کے بھی افسران بھی موجود تھے س موقع پرحق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے آلودگی کے خاتمے کے لئے صاف ستھرے سر سبز ماحول کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔
بلدیاتی ادارے صفائی ستھرائی کے عمل کو بہتر بنانے کے ساتھ سر سبز ماحول کو عوامی تعاون کے ذریعے فروغ دیں اور اسکی افادیت سے عوامی شعورکو بیدار کریں ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ پارک کی تعمیر ومرمت کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں تاکہ علاقے کے لوگوں کو صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول میسر آسکے پارکوں میں نئے پودے لگائیں جائیں اور گھاس کو برابر کیا جائے گرل پر رنگ وروغن کیا جائے اور گرین بیلٹس کی گھاس کو مزید ہرا بھرا کیا جائے تاکہ کورنگی خوبصورت اور ہرا بھرا نظر آئے اور کورنگی کی عوام کو صحت افزا اور خوبصورت ماحول میسر آئے جہاں وہ اپنے فرصت کے لمحات سے لطف اندوز ہوسکیں۔
لہذا انھیں بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحی ہے ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی غلام رسول نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہد ایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی زون میں واقع ماڈل پارکس اور دیگر پارکس اور اس کے ساتھ ساتھ کورنگی کی تمام شاہرائوں کی گرین بیلٹس کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔