کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیرزادہ کی زیر صدارت عیدالاضحی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان، میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن ، S.E پریم چند، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز محمد رفیق شیخ ، XEN / فوکل پرسن کورنگی زون محمد مبین صدیقی، پولیس کے افسران ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران، فائر بریگیڈ کے افسران اور دیگر بلدیاتی افسران نے شرکت کی اس موقع پرحق پرست رکن صوبا ئی اسمبلی سندھ معین عامر پیرزادہ نے کہا کہ عید قرباں مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے اس سلسلے میں ہمیں مزید ذمہ داریاں ادا کرنی ہو گی۔
گذشتہ دور میں آلائشوں کو خندقوں میں مدفون کرکے کھاد حاصل کی گئی وہ روایت اب بھی برقرار ہے عید الاضحی پر لوگوں کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں جب لوگ ایک طرف خوشیاں بنارہے ہوتے ہیں تو دوسری طرف ضلع انتظامیہ اور دوسرے لوگ ان کی خدمت کررہے ہوتے ہیں انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عید الا ضحی کے تینوں ایام میں تمام ڈپارٹمنٹ دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ،سستی اور نااہلی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔
انہوں نے موقع پر موجود واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عید الا ضحی کے دنوں میں علاقوں پر کڑی نگاہ رکھیں اور کسی قسم اوور فلو ،رسائو ہو تو فوری طور پر کام کو مکمل کیاجائے تاکہ عید الا ضحی کے موقع پر عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اورتینوں ایام میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیںایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ عید الاضحی کی نماز کے سلسلے میں تمام عید گاہوں پر صفائی ستھرائی کے معقول انتظامات کئے جائیں تاکہ نمازیوں کو صحت و صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو انہوں نے اس موقع پر ہیلتھ سروسز کے عملے کو تاکید کی کہ آلائشوں کے اٹھانے کے سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کو تاہی بر داشت نہیں کی جائے گی بلدیہ کورنگی میں عید الا ضحی کے تینوں ایام میںآلائشوں کو بروقت اٹھانے اور پورے ضلع میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے خصوصا ان جگہوں پر جہاں قربانی کے جانوروں کا خون بہا ہوروڈ کی دھلائی اور وہاں اسپرے کرنے اور صفائی ستھرائی کرنے کے کاموں کو حتمی شکل دے دی گئی تفصیلات کے مطابق بلدیہ کورنگی کی اپنی گاڑیوں کے علاوہ ہر یونین کونسل کے لئے سوزوکیاں بھی کرائے پر حاصل کی گئیں ہیں جو گلیوں کناروں اور جھاڑیوں میں پھینکی گئی آلائشوں کو اٹھا کر ڈمپنگ گرائونڈ تک پہنچائیں گی آلائشوں کو بر وقت اٹھانے کے لئے 09شکایتی مرکز بنائے گئے ہیں ایک کنٹرول روم کورنگی زون آفس میں بنایا گیاہے اس فون نمبر99264419 ،99264416پر بھی شکایات نوٹ کرائی جاسکتی ہیںجبکہ ہر یونین کونسل میں آلائشوں کو بر وقت ٹھکانے لگانے کے لئے کیمپ آفس قائم کر دیئے گئے ہیں ان کیمپ آفس میں بھی عوام الناس اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔