کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی نے خدمت کا جو درس دیا ہے اس کو ملحوظ خاطر رکھ کر عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ بلدیہ کورنگی 321 روڈ پرجاری نالے کی صفائی کے معائنہ پر کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے نالے کی صفائی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ نالے کی صفائی کے لئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور عوامی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت جاری کیں کہ کورنگی زون میں تمام علاقوں خصوصاً نشیبی علاقوں کا سروے کیا جائے اور اُن علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیکر اسے فوری طور پر درست کیا جائے اور کورنگی میں واقع تمام نالوں کی صفائی کیلئے تمام دستیاب وسائل برئوے کار لائے جائیں اورساتھ ہی نالوں سے نکلنے والے کچرے کو فوری طور پر اٹھا کر ٹھکانے لگایاجائے اور صفائی کے لئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔