کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے ایڈمنسٹریٹرو چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان کے ہمراہ زیر تعمیر 11000 روڈکامعائنہ کیا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہاکہ حق پرست قیادت ملک کے ہر کونے میں عوام کی خدمت کر رہی ہے اور حق پرست قیادت ہمیشہ سے خدمت برائے انسانیت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حق پرست قیادت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت اور ان کے ویژن پر عمل کر رہی ہے جن کی خصوصی ہدایت پر حق پرست اراکین اسمبلی اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے علاقائی ترقیاتی کا موں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو بنیادی علاقائی مسائل سے نجات دلانے کیلئے شب و روز کوشاں ہیںاس موقع پرحق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے اپنے حلقہ انتخاب میں کرائے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حق پر ست قیادت گلیوں اور محلوں کی سطح پر علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے زریعے عوام کو بنیادی سہولتوں کی ان کی دہلیز تک فراہمی کو ممکن بنانے پر یقین رکھتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حق پرست قیادت کی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں ایڈمنسٹریٹرچیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے رکن اسمبلی کو ٹاؤن کی جانب سے کیئے جانے والے عوامی خدمات کے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ٹائون کی ہر یونین کونسل میں ٹائون انتظامیہ کے افسران و عملہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو بروقت اور بہتر انداز میں سر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے محدود وسائل کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اسکے باوجود ٹائون کی تمام یونین کونسلوں میں رہائش پزیر ہر فرد کو ریلیف دینے کیلئے جامعہ حکمت عملی کے تحت کام جاری ہیں حق پرست رکن اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ ٹاؤن میں جاری کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے اور ٹاؤن کی ترقی کیلئے کسی بھی قسم کی مدد کیلئے تمام حق پرست نمائندے شب روز آپ کے درمیان موجود ہیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل کی فراہمی کیلئے ہر سطح پر رابطہ میں ہیںاس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل اور ٹائون کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔