کراچی : حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ، شیراز وحید نے محرم الحرام کے سلسلے میں برآمد ہونے والے عزا درارن حسین کے جلوس میںشرکت کی یہ جلوس مختلف امام بارگاہوں سے ہو تا ہوا دربار زینبیہ کورنگی نمبر 2 پر اختتام پذیر ہوا اس موقع پرحق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی ہمیشہ سے حق پر ست نمائندوں کو یہ ہدایت رہی ہے کہ عوام کو ایک دوسرے کے احترام اور پیار کا درس دیں انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک کی ہدایت پر حق پر ست نمائندوں سمیت ذمہ دارن، و کارکنان نے محرم الحرام کے موقع پر مختلف مکتبہ فکر کے علمائے کرام، عزادار تنظیموں کے نمائندوں سے نہ صرف ملاقاتیں کی بلکہ عملی طور پر اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں جاکر ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنے کے علاوہ آپس میں بھائی چارے اور محبت و اخوت کو فروغ دینے کی بھی درخواست کی ہے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید نے کہا کہ محرم الحرام میں اتحاد یکجہتی کو فرو غ دیا جائے اس وقت ملک اور قوم کو اتحاد یکجہتی کہ اشد ضرورت ہے انہوں نے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں۔
ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گذر رہا ہے تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے محرم کے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین نے اقوام عالم اور انسانوں کا ظلم اور جبر کے سامنے سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ بخشا ظالم کے خلاف علم جہاد بلند کیا آپ نے جرات اور حوصلہ کی لازوال مثال پیش کی ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی ہمیشہ حق اور سچ کا سا تھ دیں محرم الحرام ہمیں صبر و استعقامت کا درس دیتا ہے کہ جلوس کے منتظمین نے بلدیہ کورنگی انتظامیہ کی جانب سے امن وامان اور فرقہ وارنہ ہم آہنگی کی عملی جدوجہد کی تعریف کی او ر انتظامیہ کا امام بارگاہوں، مجالس اور جلوس کی گذر گاہوں پر بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔