معین خان کی پانچوں انگلیاں گھی میں بورڈ ورلڈکپ میں چالیس لاکھ روپے اضافی خرچ کریگا

Moin Khan

Moin Khan

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ معین خان کو ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کے ساتھ بھیجنے پر 40 لاکھ روپے اضافی خرچ کرے گا۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ معین خان بطور چیف سلیکٹر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔

پی سی بی معین خان کو 300 ڈالر یومیہ الاﺅنس کے علاوہ 400 ڈالر ہوٹل کا کرایہ بھی ادا کرے گا معین خان بزنس کلاس میں سفر کریں گے جس کا خرچہ پاکستان کرکٹ بورڈ برداشت کرے گا۔

ٹور سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ ہوں گے معین خان کا فائنل الیون کی سلیکشن میں عمل دخل انتہائی محدود ہو گا۔