معین خان کو چیف سیلکٹر نہ رکھیں تو کیا کریں، نجم سیٹھی

Najam Sethi

Najam Sethi

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ معین خان کو چیف سلیکٹر نہ رکھیں تو کیا کریں، اگر چیف سلیکٹر نہیں ہوگا تو ٹیموں کا انتخاب کون کرے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم پرعمل کیا جائے تو اس کا مطلب آئندہ تین ماہ تک پاکستان کرکٹ ٹیم بین الاقوامی کرکٹ ہی نہ کھیلے۔ چیف سلیکٹر کے بغیر ٹیم کا انتخاب ممکن ہی نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق قائم مقام چیئرمین کرکٹ بورڈ کے انتخابات تک بورڈ میں کوئی تقرری نہیں کرسکتے۔ اس سوال پر کہ وہ پی سی بی چیئرمین کے انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں نجم سیٹھی نے صحافیوں کو چپ رہنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے حکام کے مطابق پی سی بی کے انتخابات مقررہ وقت پر بورڈ کے آئین کے مطابق کرائے جائیں گے۔