معین عامر پیرزادہ کی صدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا
Posted on October 29, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیرزادہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر XEN بی اینڈ آر کورنگی زون مبین احمد ، AEE بی اینڈ آر کورنگی زون طارق لطیف ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون سید محمد احمد نقوی ، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس کورنگی زون خالد وہاب اور بلدیہ شرقی کورنگی زون کے دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پرحق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں حسین کو تما م تر دستیاب وسائل برئوے کار لاکر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور عوام کے تعاون کے ذریعے بھائی چارگی کو فروغ دے کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے کورنگی زون اور تمام محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں اوربرآمد ہونے والے جلوس کے روٹس کے اطراف صفائی ستھرائی ، روشنی کے انتظامات اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام بارگاہوں، مسجدوں اور گذرگاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے امور کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور عوام الناس کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی دلچسپی لیں اور انھیں حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں برئوئے کار لائیں اور اپنا رویہ عوام کے ساتھ شائستہ رکھیں اور تمام عملے کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے اور ڈیوٹی پابندی سے کرنے کے احکامات بھی جاری کئے اور امام بارگاہوں اوربرآمد ہونے والے جلوس کے روٹس کے اطراف مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائے تاکہ محرم الحرام میں عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے فکر وفلسفہ کی بدولت آج شیعہ سنی میں فسادات میں بہت کمی آئی ہے اور قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی ہدایت کے مطابق امن و محبت پھیلا رہے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com