چیسی نائو (جیوڈیسک) سویت یونین کا سابق رکن ملک مالدووا کی عدالت نے سابق وزیر اعظم ولاد فلاٹ کو کرپشن اور اپنے دفتر کے غلط استعمال پر 9 سال قید کی سزا سنا دی۔
مشرقی یورپی ملک کے سابق وزیر اعظم فلاٹ کو اکتوبر میں ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا تھا ان پر26 کروڑ ڈالر رشوت لینے کا الزام لگایا گیا تھا۔
اس الزام کے بعد انہوں نے بھوک ہڑتال بھی کی تھی۔ اپریل 2015ء میں مرکزی بنک نے بتایا تھا کہ 3 بنکوں نے نا معلوم افراد کو ایک کھرب روپے مالیت کے قرضے دیئے ہیں یوکرائن اور رومانیہ کے درمیان واقع مالدووا نے2014ء میں روسی مخالفت کے باوجود یورپی یونین سے ایسوسی ایشن معاہدے پر دستخط کئے تھے۔