جِیون کی مسافت میں تُو منزل کا نِشاں ہے روشن تیری چاہت سے میرے دل کا جہاں ہے اے ماں تیرے قدموں تلے فردوس ہے میری تُو دونوں جہانوں میں میری راحتِ جاں ہے محرومیء دوراں کی جِگر سوز فضاء میں اِک تیرے دلاسے پہ میرا عزم جواں ہے تُو جِسم بھی ہے، جان بھی ہے ،روح بھی میری بِن تیرے میری ہستی فقط وہم و گماں ہے دھرتی پہ حقیقت میں ہے اِک روپ خدا کا ساحل میرے اِیمان کا حاصل میری ماں ہے