ماں
Posted on May 7, 2016 By Mohammad Waseem آپکی شاعری, شاعری
اس کے کان کا بالا’ چندا کا جیسے ہالہ
اس کے آنچل کی خوشبو ‘ مہک لالہ
دنیا کی بے فیض دنیا داری میں’
لوری دیتے ہونٹ سکوں کا پیالہ
اس کی پناہ میں وجود پرمسرت غزالہ
اس کے پریم جیسی نہیں کوئی پریم مالا
بے بس تھا میں جب عالمِ مِثال میں اترا
میری ہر حاجت روا کی ‘ منہ سے اف نہ نِکالا
جِس سراپے نے تاعمر بے لوث سنبھالا
اس کی ڈانٹ انوکھی’ غصہ نرالا
بے کسی پہ اس کی کبھی سوال نہ یوں کرنا
کیوں ہر نعمت دے کر ہم کو تونے نہ پالا
نہیں رہی جن کے سر پر ان کو جہاں غموں کا جالا
اس کی دعا آخرت میں جنت’ زمیں کا اجالا
اے خدا ایسی نافرمانیوں سے بچانا
جِن پہ ماں کے صبر نے اولاد کو مشکلوں میں ڈالا
Mother
تحریر : قرة لعین تاج
رابطہ: https://www.facebook.com/QurratulaynTaj