مومند ایجنسی میں سرحدی دیہات کے قبائلوں اور پولیٹیکل انتظامیہ کے درمیان امن کے حوالے سے جرگہ

Jirga

Jirga

مومند ایجنسی : سب ڈویژن خویزی بائزی کے مشران ملک سلطان اتمر خیل۔ ملک نادر منان اور 50سے زیادہ مشران کا ایک جرگہ غلنئی جرگہ ہال میں منعقد ہوا جس میں سرحدی دیہات کے آسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ عبداللہ شاہ نے بھی شرکت کی۔

جرگہ کے دوران مشران نے بتایا کہ ہم ہر صورت میںعلاقے کی امن وامان برقرار رکھیں گے اور ملک دشمن عناصرکے خلاف ہر محاذ پر حکومت اور فورسز کے شانہ بہ شانہ لڑینگے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی دیہات میں کوئی ملک دشمن عناصر نہیں ہے لیکن بعض واقعات مقامی لوگوںکے اپس کی معاملات اور تنازعات کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ جس پرپولیٹیکل انتظامیہ کو ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں کہا کہ سرحدی دیہات میں مکمل امن قائم ہے اورعلاقے کی تعمیرو ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب قوم متفق ہیں۔ مشران نے کہا کہ اب بھی سرحدی دیہات کے سینکڑوں لوگ پشاور اور پنجاب میں آباد ہیں جن کو لانے کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ کی تعاون کی ضرورت ہے۔

جرگے سے اے پی اے پیر عبداللہ شاہ نے کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ سرحدی دیہات میں آباد لوگوں کے تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ لیکن امن وامان قائم رکھنے اور علاقے کی ترقی کیلئے تمام مشران کی تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ پشاور اور پنجاب میں رہائش پذیرسرحدی دیہات کے لوگ واپس اپنے علاقے کو ائیں، ہم ہر قسم تحفظ اور سیکورٹی دینگے۔

جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے بعد ایک گرینڈ جرگہ سرحدی دیہات میں ہوگا جس میں تمام مشران شرکت کرینگے اور اس میں علاقے کی ترقی اور امن وامان قائم رکھنے کیلئے اہم فیصلے کئے جائینگے۔