مومند ایجنسی :مومند ایجنسی کے سرحدی دیہات خویزئی بائزی سب ڈویژن کے آسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ پیر عبداللہ شاہ نے علاقہ موسیٰ خیل اور مختلف علاقوں میں بچوں کو سکولوں میں داخلہ مہم اور اساتذہ کی حاضری چک کرنے کے سلسلے میں میٹئی ،شمشاہ، غنم شاہ اور موسیٰ خیل ایریا کاپہلی بار دورہ کیا اور مشران علاقہ سے بات چیت کے دوران کہا کہ مشران سکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ کریں تاکہ ہم سکولوں کی تعداد اور سکولوں میں اساتذہ کی تعداد زیادہ کریں۔ انہوں کہا کہ علاقے کی ترقی امن اور خوشحالی صرف تعلیم میں ہے اور فاٹا میں تعلیم کی سب سے زیادہ ضرورت ہے تاکہ تعلیم ہی کے زریعے اس علاقے سے پسماندگی اور عربت ختم ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام علاقے کا تفصیلی دوریں کرنگے اوراسکے لئے مشران کی سب سے زیادہ زمہ داری ہے تاکہ ایک بچہ بھی تعلیم سے محروم نہ رہے۔ پیر عبداللہ شاہ نے مختلف سکولوں میں بچوں پر نقد انعامات کاپی اور پنسل تقسیم کئے۔