مہمند ایجنسی : مومند ایجنسی کے ہیڈکوارٹر غلنئی میں الفاروقی پبلک سکول میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی APAحسیب الرحمان تھے جبکہ صدارت سکول کے پرنسپل نوشیر خان نے کی۔
اس موقع پر سکول کے بچوں نے ملی نغمے اور مزاحیہ خاکے پیش کیے اور تعلیم کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ جبکہ مولانا عبدالحق AAEOجاوید خان، غلام حسین محب، حیران مومند، مولانا سمیع الحق اور مولانا عبدالحق نے بھی تعلیم کی اہمیت پر خطاب کیا۔
مہمان خصوصی آسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حسیب الرحمان خلیل نے کہا کہ علاقے میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے قوم اور مشران کی تعاون کی ضرورت ہے۔ اور حکومت سرکاری سکولوں کی طرح پبلک سکولوں کے مسائل بھی حل کریں گے۔
پرنسپل نوشیر خان نے کہا کہ والدین اور حکومت پبلک سکولوں کے معیار بہتر بنانے کے لیے تعاون کریں تاکہ علاقے کے عوام بھی تعلیم کے میدان اپنا کردار ادا کریں۔بعد میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر طلباء کو ایوارڈز اور شیلڈ دیے گئے۔
آخر میں علاقے اور ملک کی ترقی اور امن کے لیے دعا کی گئی۔