دہلی (جیوڈیسک) تم مرے پاس ہوتے ہو گویا جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا. اس شعر کے خالق اردو کے باکمال شاعر مومن خان مومن کو دنیا چھوڑے ایک سو باسٹھ سال بیت گئے مگر ان کی شاعری آج بھی اردو کا اعتبار اور وقار ہے. مومن کی پیدائش 1800میں کوچہ چیلان دہلی میں ہوئی مومن ایک باکمال شاعر تھے۔
وہ حسن و عشق کے معاملات سے اچھی طرح واقف تھے ان کی شاعری کا عاشق حقیقی زندگی کا فرد نظر آتا ہے. جس نے بھرپور زندگی گزاری مومن کے ہم عصروں میں غالب اور ذوق کو نمایاں مقام حاصل ہے لیکن مومن اپنے کلام کی انفرادیت کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ مومن کو اپنے دور میں ہی باکمال شاعر مانا جاتا تھا۔
اپنے معاصرین میں مومن نے غزل گوئی میں ایک نئی طرز نکالی تھی اور وہ اس طرز کے موجد بھی تھے اور خاتم بھی۔ یہی وجہ ہے کہ صدیاں گزر جانے کے باوجود مومن کے کلام پر گرد نہیں جم سکی ہے۔ مومن خان مومن 21مئی سنہ 1851کو اس دنیائے فانی سے رخصت ہوئے۔