موناکو (جیوڈیسک) ن فارمولا ون کی پریکٹس ریس برطانوی ڈرائیور لیوس ہملٹن کےنام رہی۔ موناکو میں ہونے والی فارمولا ون پریکٹس ریس میں ڈرائیورز نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
برطانوی ڈرائیور لیوس ہملٹن نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
لیوس ہملٹن مقررہ فاصلہ 1 منٹ 15 اعشاریہ پانچ تین سیکنڈز میں طے کر کے تیز ترین ڈرائیور قرار پائے۔
جرمنی کے نیکو روز برگ نے دوسرے نمبر پر فنش لائن عبور کی جبکہ ان کے ہم وطن سیباسٹین ویٹل تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ کچھ ڈرائیورز گاڑی پر قابو نہ رکھ پائے اور حادثے کے باعث ریس سے باہر ہو گئے۔