موناکو کے بادشاہ البرٹ دوئم نے بچوں میں کرسمس کے تحائف تقسیم کئے

Albert II

Albert II

موناکو (جیوڈیسک) شاہ البرٹ دوم گزشتہ ہفتے جڑواں بچوں کے والد بنے ہیں۔ انہوں نے شاہی محل میں خصوصی تقریب منعقد کی جس میں پانچ سے تیرہ برس عمر کے بچوں کو تحائف دیئے۔

سانتا کلاز نے تحائف تقسیم کرنے میں انکی مدد کی۔ شاہ البرٹ کے بچے اور انکی اہلیہ شارلین اب بھی پرنسس گریس اسپتال میں ہیں۔

توقع ہے کہ وہ سات جنوری قومی دن کے موقع پر عوام کے سامنے آئیں گے۔