لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کا کہنا ہے بادشاہت ان کے لیے ایک قید جیسی ہو گی،شہزادے کے ترجمان نے ان سے منسوب بیان کی تردید کی ہے۔ امریکی میگزین ”ٹائم ” نے شہزادہ چارلس پر ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں ایک گمنام اہلکار کے حوالے سے لکھا ہے کہ انہیں تخت سنبھالنے کی کوئی جلدی نہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ بادشاہت ان کے لیے ایک قید کی مانند ہو گی۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس اپنی سرکاری ذمہ داریوں سے زیادہ خوش نہیں بلکہ وہ فکرمند ہیں کہ تخت کی ذمہ داریاں ان کے موجودہ کردار پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔