کراچی (پ ر) خانقاہ اولیا کے جانشین ڈاکٹر محمد مقبول احمد قادری نیازی چشتی وصال فرما گئے، ان کی نماز جنازہ پیر کو ادا کرنے کے بعد خانقاہ اولیا میں صاحب مزار کے احاطے میں ہی ان کی تدفین کردی گئی۔
نماز جنازہ و غسل کے فرائض وصیت کے مطابق درگاہ نظام الدین اولیا کے جانشین خواجہ امین الدین نظامی نے اور انتظامی فرائض صوفی اکرم سعید ی نے ادا کیے جس میں سیکڑوں مریدین، متعقدین، احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
مرحوم کئی روز سے علیل تھے جس کے باعث اتوار کی دوپہر 75سال کی عمر میں وصال فرما گئے۔ مرحوم سلسلہ نیازیہ کے بزرگ ڈاکٹر حضرت اقبال احمد قادری نیازی شکوری کے جانشین تھے۔
آپ نے سوگواروں میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں،آپ کا سوئم شریف خانقاہ اولیا سے متصل آپ کے مکان 4G 66/8-ناظم آباد نمبر (چار عقب امتیاز سپر اسٹور) پر بعد عصر ہوگا جس میں خواتین کے لیے علیحدہ انتظام ہے۔